ڈکیتی کیس کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری

ڈکیتی کیس کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج واجدعلی خان نے پہاڑی ڈکیتی کیس کے ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے تفصیل خان آفریدی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی ا ستغاثہ کے مطابق ملزم اشفاق ساکن جہانگیرآباد پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں 21 اگست2014 کو دیگرساتھیوں کی مدد سے مدعی مقدمہ شمس الرحمان ساکن گل آباد کے گھرڈکیتی کی واردات کی اوراہل خانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بناکروہاں سے 16تولے طلائی زیورات ٗ ساڑھے تین لاکھ کی نقدی اورایک پستول سمیٹ لے گئے عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر