بونیر ،تمام وویلج کونسل ناظمین اور سیکرٹریز کا اہم اجلاس

بونیر ،تمام وویلج کونسل ناظمین اور سیکرٹریز کا اہم اجلاس

  



بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر کی ہدایت پر تحصیل کونسل گاگرہ کے تمام وولئیج کونسل ناظمین اور سیکرٹری کا اہم اجلاس ٹی ایم اے گاگرہ میں منعقد ہوا ۔ٹی ایم او محمد فیاض رجڑ نے ناظمین اور سیکرٹری وولئیج کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام وولئیج کونسلوں میں صفائی مہم کے ساتھ ساتھ ڈینگی سپرے کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا صفائی مہم کے ساتھ ساتھ گاؤں میں اوارہ کتوں اور پالنے والوں کو کتوں کو رجسٹرڈ کیا جائے ۔انہوں نے ناظمین پر زور دیا کہ پالنے والے کتوں سے کاٹنے والوں کی ذمہ داری اسکے مالک پر ہوگی ۔مذکورہ کتے کے مالک متاثرہ شحص کو ویکسین لگانے اور اسکے علاج معالجے کے پابند ہوگا۔انہوں نے کہا اوارہ کتوں کو ٹی ایم اے گاگرہ کا عملہ ختم کرے گا اور ہلاک کرنے کے بعد اسے مخصوص ڈمپنگ سائیڈ میں دفن کیا جائے گا۔تاکہ اس سے بیماریاں نہ پھیلے ۔اجلاس کے بعد ٹی ایم او نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے گاگرہ کے حدود میں سواڑی بازار سمیت تمام بازاروں میں صفائی مہم کو یقینی بنایا گیاہے ۔سواڑی بازار میں پرائیویٹ کارپارکنگ قائم کی گئی ہے ۔تاکہ ٹریفک رواں دواں رہے ۔ٹی ایم او نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھے ۔صفائی کی وجہ سے ہم مختلف بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ۔بلدیاتی نظام میں موجودہ صوبائی حکومت نے خاص توجہ دے رکھی ہے ۔وولئیج کونسل ناظمین کا کام ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ صفائی پر بھی توجہ دینا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...