اولیاں کرام ہم سب کیلئے قابل احترام ہیں:جمشید الدین کاکا خیل

اولیاں کرام ہم سب کیلئے قابل احترام ہیں:جمشید الدین کاکا خیل

  



نوشہرہ( بیورورپورٹ)خیبرپختونخواکے وزیر ایکسائز وٹیکسیشن وانسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہاہے کہ اولیاء کرام ہم سب کے لئے قابل احترام ہیں تاہم جو عناصر اولیاء کرام کاسہارا لیکر بدعنوان ٹولے کے پلیٹ فارم سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ کبھی بھی اس میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہر ہ میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ فرسودہ سیاسی بیانات قصہ پارینہ بن چکے ہیں ،عوام کو ماضی کی طرح اندھیرے میں رکھنا اب ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے خیبرپختونخوا کی موجود ہ صوبائی حکومت کی صاف وشفاف طرزحکمرانی اورعوام کی فلاح وبہبود کے لئے عملی اقدامات کو محسوس کیا ہے او راسی وجہ سے وہ آئندہ بھی اس کا تسلسل چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ خوش فہمی میں مبتلاعناصر کویاد رکھناچاہیئے کہ پرویزخٹک کامقابلہ کرنے کے لئے کردارکشی کے سہارے کوچھوڑ کرخود کوان کی طرح بے لوث اورعوام دوست ثابت کرناہوگاکیونکہ پرویزخٹک نے اپنے بے داغ کرداراورسیاسی مصلحتوں سے بالاترہوکرصوبے کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کی ہے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...