مظفرآباد ڈویژن میں منشیات کی سپلائیاں عروج پرپہنچ گئیں

مظفرآباد ڈویژن میں منشیات کی سپلائیاں عروج پرپہنچ گئیں

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مظفرآبادڈویژن میں منشیات کی سپلائیاں عروج پر،درجنوں مقامات پر کھلے عام شراب، چرس اور گردا کی فرنچائز قائم، مظفرآباد سٹی میں اپرچھتر، تھوری، چہلہ بانڈی، لوئر پلیٹ، اور کھن چھتر سمیت متعدد مقامات پر منشیات فروش روزانہ لاکھوں روپے منشیات فروخت کر کے پولیس کی رٹ کو چیلنج کرنے لگے۔جبکہ دارالحکومت مظفرآباد سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر گڑھی دوپٹہ چوک کومی کوٹ اور پل بازار میں بھی کارندے چرس اور گردا کی بے دھڑک سپلائیوں میں مصروف ہیں۔ضلع ہٹیاں بالا کے گیٹ وے کنیناں کے مقام پر مشہور زمانہ منشیات فروش فراز اور حنیف تھوک کے حساب سے منشیات کی سپلائیاں ہٹیاں بالا،چناری، چکوٹھی، چکار اور لیپہ سمیت متعدد مقامات پر پہنچا کر کھلے عام پولیس کی رت کو چیلنج کرنے میں مصروف۔مظفرآباد ڈویژن میں منشیات کے کھلے عام پولیس کی رٹ کو چیلنج کرنے میں مصروف۔مظفرآباد ڈویژن میں منشیات کے پھیلتے کاروبار اور پولیس کی روایتی بے حسی کی وجہ سے شہری پریشان نوجوان نسل کی اکثریت چرس گردے کا عادی بننے لگی۔روزنامہ پاکستان کی رپورٹ میں شہریون کی اکثریت نے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی خاموشی کو ملی بھگت قرار دیتے ہوئے آئی جی آزاد کشمیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔روزنامہ پاکستان رپورٹ کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد ڈویژن میں منشیات مافیا سرگرم کھلے عام منشیات کی بے دھڑک فروخت کی وجہ سے شہریون وار باالخصوص نوجوانوں کی اکثریت منشیات نوشی کی عاری بن چکی ہے۔دارالحکومت مظفرآباد میں پولیس کی روایتی کارروائیوں میں گرفتار منشیات فروش بھی منشیات کے کاروبار سے باز نہ آئے روایتی کارروایوں میں گرفتار منشیات فروش پولیس کی ملی بھگت سے ضمانتوں کے بعددوبارہ کالے دھندے کا آغاز کرکے کچھ سالوں کے لیے آپنے آپ کو محفوظ سمج کر منشیات کی بے دھڑک فروخت اور حصہ داریاں پولیس تک پہنچا کر منیشات کی فروخت میں مصروف ہیں۔دارالحکومت مظفرآباد میں اپر چھر، لوئر چھتر، سنٹرل پلیٹ چہلہ بانڈی اور کھن چھتر سمیت متعدد مقامات پر منشیات کی سپلائیاں دھڑلے سے جاری ہیں۔جبکہ گڑھی دوپٹہ میں کالج چوک،کومی کوٹ اور پل بازار میں کارندے جگہ جگہ پر مال پہنچا کر مال بنانے میں مصروف ہیں۔ضلع جہلم ویلی کے گیٹ وے کنیناں کے مقام پر مظفرآباد ڈویژن کے سب سے بڑے منشیات فروش فراز جو کے چرس گردا کا کام کرتا ہے تھوک کے حساب سے منشیات کی سپلائیوں میں مصروف ہے۔دارالحکومت مظفرآبادڈویژن میں پولیس کی روایتی ملی بھگت کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے منشیات کی عاری بن رہی ہے۔جسکی وجہ سے شریف شہریوں کی اکثریت شدید پریشانی سے دوچار ہے۔خریں رپورٹ میں شہریوں کی اکثریت شدید پریشانی سے دوچار ہے۔روزنامہ پاکستان کی رپورٹ میں شہریوں کی اکثریت نے آئی جی آزاد کشمیر سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر