علی جہانگیر کی بطور سفیر تعیناتی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی

علی جہانگیر کی بطور سفیر تعیناتی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کل تک کیلئے ...

  



اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر کی بطور سفیر امریکہ میں تعیناتی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت 18 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی۔ جب سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل پاکستان سے باہر ہیں اس لئے عدالت میں پیس نہیں ہو سکے ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں تعیناتی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے سینئر قانون دان وسیم سجاد پیش ہوئے اور علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کے حوالے سے سربمہر لفافے میں دستاویزات عدالت میں جمع کروائی گئیں۔ عدالت کی جانب سے مقرر کردہ عدالتی معاونت نے بھی ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...