جنوبی پنجاب محاذ ایک ڈرامہ ہے‘ عوام ان وسیب دشمن سیاستدانوں کو پہچانتی ہے‘ جمشید دستی

جنوبی پنجاب محاذ ایک ڈرامہ ہے‘ عوام ان وسیب دشمن سیاستدانوں کو پہچانتی ہے‘ ...

مظفرگڑھ (نامہ نگار )پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری انجینئر محمد خان مروت ،مرکزی فنانس سیکرٹری صابر عطاء تھہیم ،صوبائی صدر بلوچستان رستم خان بلوچ، صوبائی صدر خیبر پختونخواہ ظفر خٹک ،صوبائی صدر جنوبی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پنجاب سردار دلشاد خان رند ،ممبر ان سنٹرل ایگزکٹو کمیٹی سردار ظفر اقبال خان گرمانی، قاری ذکاء اللہ ،حاجی ظہور صمد بھٹی ایڈ ووکیٹ ،چوہدری عامر کرامت اور عامر سلطان گورایا ایڈ کیٹ نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب محاذ ایک ڈرامہ ہے جو کہ جنوبی پنجاب کی عوام ان وسیب دشمن سیاستدانوں کو اچھی طرح پہچانتی ہے ۔ان وسیب دشمن سیاستدانوں کے علیحدہ صوبہ بنانے کے نام پر سامنے آئے ہیں یہ محض2018 ؁ء کا الیکشن سٹنٹ ہے جو سرائیکی وسیب کی عوام سمجھتی ہے ۔اقتدار کے مزے لوٹنے اور سرائیکی خطے کے عوام کے مفادات کو نواز لیگ کے ہاتھوں فروخت کرنے کے بعد اب کس منہ سے صوبہ محاذ بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ان کے جماعت نے سرائیکی صوبے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا اس وقت یہ ایم این اے صاحبان کہاں تھے کیونکہ اس وقت یہ مفاد پرست ٹولہ ن لیگ کی گود میں بیٹھا تھا اور ان کی کرپشن میں شامل تھا ۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت سرائیکی خطے کے ہر حلقے میں اپنے امیدوار آئندہ الیکشن میں کھڑے کرے گی ۔عوام پاکستان عوامی راج پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ۔اگر سرائیکی خطے کی عوام انہیں تیس سے پینتیس ممبران پارلیمنٹ کامیاب کر ا دیتی ہے تو الگ صوبے کا خواب پوار ہو جائے گا جو سرائیکی خطے کے عوام کی آواز ہے ۔ جمشید احمد دستی نے رانا طفیل احمد کو پاکستان عوامی راج یوتھ ونگ کا تحصیل صدر نامزد کیا اور ان کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ جمشید احمد دستی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اپنی کمپنی کو نوازنے کیلئے محکمہ سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ کو تقسیم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی گیس ایک منافع بخش ادارہ ہے جس کو وزیر اعظم اپنے ذاتی مقاصد کیلئے تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اس منافع بخش ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا چاہتے ہیں جیسا ماضی میں پی آئی اے کا شاہد خاقان عباسی نے بیڑہ غرق کیا ۔قومی اسمبلی میں اس پالیسی کیخلاف بھر پور آواز بلند کروں گا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی یونین کے ساتھ ہوں مزدوروں کا تحفظ کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلندکروں گا ٹھیکداری نظام کے ذریعے ملازمین کو بیروزگار کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے ۔

جمشید دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر