ن لیگ کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری ملک ایاز نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کا چیئرمین چارج سنبھال لیا

ن لیگ کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری ملک ایاز نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کا چیئرمین ...

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری ملک ایاز احمدنے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کا بطور چیئرمین چارج سنبھال لیا ۔ تعینات ہونے والے چیئرمین نے کارکنوں کے ہمراہ سائیں سہیلی سر کار کے دربار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خانی کی۔ کارکنوں کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ محمدفاروق حیدر خان اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کے حق میں نعرہ بازی ،فضائیں جئے فاروق حیدر اور جیئے بیرسٹر افتخار کے نعروں سے گونج اٹھیں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے بعد ترقیاتی ادارہ میں نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ملک ایاز کو کارکنوں نے ایک بڑی ریلی کی صورت میں ان کی رہائش گاہ سے سائیں سہیلی سرکار لایا جہاں کارکنوں اور چیئر مین ترقیاتی ادارہ نے سائیں سہیلی سرکار دربار پر چادر چڑھائی اس موقع پر شرکاء ریلی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور بیرسٹر افتخار گیلانی کے لیے خصوصی دعا کے علاوہ ریاست کی خوشخالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے علاوہ پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی ۔ریلی میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول کے علاوہ مسلم لیگ سٹی کے رہنما مبارک اعوان ، سنٹرل بار کے صدر مقبول الرحمن عباسی ایڈووکیٹ، صداقت شاہ ایڈووکیٹ ، شہباز احمد، باسط اعوان ، صادق شاہ ، افرسیاب ،فاروق اعوان ، ارم قریشی ، ناصر شاہ ، عبدالحمید اعوان ، عدنان پرویز ، طارق بٹ ، ملک ولید ، مبشر اعوان ، افتخار اعوان ، ادیب اعوان ، محسن ، ملک احسن ، ارشد گیلانی ،ذیشان اعوان و دیگر شامل تھے ۔بعد ازاں کارکنوں نے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی ریلی کی صورت میں نئے تعینات ہونے والے چیئرمین کو دفتر پہنچایا جہاں ترقیاتی ادارہ کے ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ملک ایاز کا استقبال کیا ،جس کے بعد چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد ملک ایاز نے بطور چیئرمین چارج سنبھال لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...