ڈی جی ہیلتھ آزادکشمیر کا محکمہ صحت کے مختلف دفاترکادورہ،ملازمین کی حاضری چیک کی
مظفرآباد(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیرڈاکٹر محمد صابر خان عباسی نے محکمہ صحت کے مختلف دفاتر کا معائنہ کیا۔ دفاتر میں ملازمین کی حاضری چیک کی ۔ تمام ملازمین و افسران کو فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت ‘ صفائی کا نظام بھی بہتر بنائے جائے۔ ملازمین کے مسائل بھی سنے ‘ دفاتر میں سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیرڈاکٹر محمد صابر خان عباسی نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں محکمہ صحت کے مختلف دفاتر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ایڈمن ڈاکٹر منظور احمد ‘ میڈیا کوآرڈی نیٹر قاضی تنویر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر محمد صابر خان عباسی نے کہاکہ محکمہ صحت کے ملازمین پر بھاری ذمہ داریا ں ہیں۔ کام میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔