کوٹلہ کاہلواں میں 4جنازے اٹھنے پر پورے گاؤں میں کہرام ،سسکیوں میں سپردخاک

کوٹلہ کاہلواں میں 4جنازے اٹھنے پر پورے گاؤں میں کہرام ،سسکیوں میں سپردخاک

شاہ کوٹ(نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں کوٹلہ کاہلواں میں ہونیوالے المناک واقعہ میں مرنیوالے چار افراد کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا چار جنازے اکٹھے اٹھنے پر گاؤں میں کہرام مچ گیا نمازجنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت،ہر آنکھ اشک بار تھی۔ پولیس تھانہ صدر نے سفاک والد سرفراز کی سابقہ اہلیہ عابدہ کو اسکے نئے شوہر سمیت گرفتار کر لیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز کو ٹلہ کاہلواں کے55سالہ شخص سرفراز اور اسکی بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی پر اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر گزشتہ سال سرفراز نے اپنی بیوی عابدہ کو طلاق دے دی لیکن اہل دیہہ کے مطابق اسکے باوجود وہ خاوند کے گھر رہائش پذیر تھی گزشتہ رات وہ کسی بات پر روٹھ کر چلی گئی اور گاؤں کے ہی رہائشی ایک شخص منا گجر سے شادی رچا لی اور یہ بات گاؤں کی پنچایت تک پہنچ گئی اور اس نے فیصلہ سے قبل رات گئے تیز دھار گنڈاسہ سے اپنی کمسن بیٹیوں 4سالہ شازیہ8سالہ زینب اور10سالہ بیٹے محمد حسین کو تیز دھار آلے سے ذبح کر ڈالا اور خود بھی زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا علی الصبح گاؤں میں خبر ہوتے ہی کہرام مچ گیا ملحقہ نواحی دیہات سے سینکڑوں افراد کے علاوہ ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ناصر نواز اسسٹنٹ کمشنر شیخ محمد شفیق سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

سپرد خاک

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر