جمالیقومی اسمبلی سے مستعفی ،چیئرمین نیب کی طلبی پر وزیر اعظم ،اپوزیشن لیڈر کے استعفا کا مطالبہ
اسلام آباد( آئی این پی ) سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر تے ہوئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سے بھی استعفے کا مطالبہ کیا ہے ، میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ اگر نیب کے چیئرمین کی پیشی رکھتے ہیں تو جنہوں نے ان کو منتخب کیا ان کو استعا دینا چاہیئے ، ان کے گلے پڑتے ہیں اور خود دونوں بیٹھے ہوئے ہیں ، جرات ہے تو جنہوں نے آئین توڑا ہے سب کو پھانسی لگاؤ۔قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے جمالی نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا پاکستان کو چوٹ لگی ہے ، نیب کے چیئرمین کا تقرر اپوزیشن اور حکومت مل کر کرتی ہے ، اگر نیب کے چیئرمین کی پیشی رکھتے ہیں تو جنہوں نے ان کو منتخب کیا ان کو استعفی دینا چاہیئے ، ا بلوچستان کو دیوار سے نہ لگائیں ،پھر کہتے ہیں اوپر سے مخلوق آئی ، فوج اور عدلیہ کو برا بھلا کہتے ہیں ، پارلیمنٹ میں جھوٹ بولتے ہیں، سزا کسی کو نہیں دیتے ،جنہوں نے آئین توڑا ہے ان کو سزا دیں آپ کی حکومت ہے ، جنھوں نے آئین توڑا ہے سب کو پھانسی لگاؤ، ہے تمہاری جرات، انہوں نے کہا کہ جو بجٹ پیش کر رہا ہے وہ میرے دوست کا داماد ہے ، میں اسمبلی سے استعفی دے رہا ہوں ۔
جمالی