مظفرآباد سے طالب علموں کی گمشدگی کا معاملہ زور پکڑ گیا

مظفرآباد سے طالب علموں کی گمشدگی کا معاملہ زور پکڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)دارالحکومت مظفرآباد سے طالب علموں کی گمشدگی کا معاملہ زور پکڑ گیا ۔کیمرج ہائی سکول راڑہ میں زیر تعلیم جماعت نہم کا طالب علم عثمان طارق ولد راجہ محمد طارق پراسرارطور پر لاپتہ ہو گیا ۔ والدین پر غشی کے دورے ‘ پولیس چوکی راڑہ میں گمشدگی رپورٹ درج ‘ لاپتہ طالب علم کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ عثمان طارق کے بڑے بھائی راجہ صداقت نے بتایا کہ کل صبح 15مئی کو عثمان حسب معمول تیار ہو کر خوش خرم گھر سے سکول کیلئے روانہ ہوا ‘ سکول ٹائم ختم ہونے کے بعد جب وہ گھر نہ پہنچا تو سکول میں پتہ کیا گیا جہا ں سے معلوم ہوا کہ وہ صبح سکول پہچا ہی نہیں ہے۔ بچے کی گمشدگی کی اطلاع پا کر والدین اور عزیز واقارب سخت پریشان و بے چین ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انھیں کوئی اطلاع ہو تو قریبی تھانے کے علاوہ 0341-2544805پر رابطہ کرکے اطلاع دیں ۔ جبکہ بچے کی تلاش کیلئے پولیس کی مدد کے علاوہ عزیز واقارب میں تندہی سے تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں