تونسہ بیراج پر ڈالر‘ ٹریکٹر ٹرالی تصادم‘ دریا میں گرنے والے بیوپاری کی نعش برآمد

تونسہ بیراج پر ڈالر‘ ٹریکٹر ٹرالی تصادم‘ دریا میں گرنے والے بیوپاری کی نعش ...

  



دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)ہیڈتونسہ بیراج،ڈالہ اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

نتیجہ میں دریائے سندھ میں گرنے والے50سالہ بیوپاری کی نعش26گھنٹے بعددریائے سندھ سے برآمد،ضروری کاروائی کے بعدپولیس دائرہ دین پناہ نے نعش ورثاء کے حوالے کردی،رات گئے ٹریکٹرڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزہیڈتونسہ بیراج پل کے گیٹ نمبر61پرٹریکٹرٹرالی اورڈالہ میں تصادم کے نتیجہ میں دریائے سندھ میں گرنے والا50سالہ بیوپاری محمدشریف رندسکنہ قصبہ بصیرہ کی نعش26گھنٹے بعد1122اورمقامی غوطہ خوروں نے تلاش کرلی پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی،دوسری طرف پولیس دائرہ دین پناہ نے مفرورٹریکٹرڈرائیورصدام عرف صدرقوم بلکانی سکنہ بستی رامن تھانہ کالاکے خلاف ساجدحسین سکنہ موضع قلندروالہ بصیرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا۔

نعش برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...