آغامسعود عباس اور عبدالغنی کی ضمانت میں 5جولائی تک توسیع

آغامسعود عباس اور عبدالغنی کی ضمانت میں 5جولائی تک توسیع

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ری ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر آغامسعود عباس اور عبدالغنی کی ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں لیاری ری ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر آغامسعود عباس اور عبدالغنی کی جانب سے ضمانت میں توسیع کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں 5جولائی تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ لیاری ری ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر آغامسعود عباس اور عبدالغنی پر پروجیکٹ کے نام پر اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...