ای ایف یو لائف کیلئے برانڈآف دی ائیر ایوارڈ

ای ایف یو لائف کیلئے برانڈآف دی ائیر ایوارڈ

  



کراچی (پ ر)ای ایف یو لائف لمیٹیڈ، ملک میں بیمہ زندگی پیش کرنے والی ممتاز نجی کمپنی کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی جانب سے ، بہترین بیمہ زندگی کی کمپنی کے طور پر ’’برانڈآف دی ایئر ایوارڈ 2017 ’’ عطا کیا گیا۔ برانڈآف دی ایئر ایوارڈ ، کسی بھی برانڈ کو ، اس کے موجودہ سال کی مارکیٹ میں مقام اور صارف کی ترجیح کی بنیاد پر، اس کی متعلقہ صنعت میں چیمپین کے طور پر مانے جانے کا ایک مخصوص اور اعلیٰ پیچان ہے۔ یہ ہر سال ہر کیٹگری میں صرف اسی ایک واحد برانڈ کے پیش کیا جاتا ہے جس نے اس کے انتخاب کے معیار کے تمام درجان میں اعلیٰ کارکردگی دکھائی ہو۔ 2017 ای ایف یو لائف کے کاروباری امور کا ، پاکستان میں بیمہِ زندگی کرنے والی نمایاں کمپنی کے طور پر، پچیسویں سال کا آغاز تھا۔ ای ایف یو لائف پاکستان میں بیمے کے شعبے میں یونٹ سے منسلک بیمہ کے تصوّر کی سرخیل ہے اور مصنوعات، ٹیکنالوجی اور خدمات کے سلسلے میں اولّین اختراعات میں پیش پیش ہے۔ کمپنی نے برانڈ کے طورپر قائم رہنے کا اور عوام الناس کی ، انکی زندگی کے تمام ادوار کے دوران، مختلف ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع قابل رسائی اور اور ارزاں بیمہ منصوبے پیش کرنے کا تہیّہ کیا ہوا ہے ۔کمپنی بیمہ کار کے طور پر ، JCR VIS کی جانب سے AA+ (Outlook: Stable) کی مالیاتی مضبوطی کے درجے کی حامل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر