فوج نے پشاور کی دو چیک پوسٹیں پولیس کے حوالے کردیں

فوج نے پشاور کی دو چیک پوسٹیں پولیس کے حوالے کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(صباح نیوز)پاک فوج نے شہر کے دو بڑے سیکورٹی ناکے سول انتظامیہ کے حوالے کردیے۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد فوج نے شہر کی اندرونی سیکورٹی کے لیے قائم کی گئیں دو چیک پوسٹوں کو پولیس کی نگرانی میں دے دیا، گورا قبرستان اور اسمبلی چیک پوسٹوں سے فوجی جوانوں کو واپس بلا کر وہاں پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔دونوں چیک پوسٹوں پر پولیس کے 68اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، گورا قبرستان چیک پوسٹ پر 2009سے پاک فوج کے جوان تعینات تھے۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار دو دن تک نگرانی کے لئے پولیس کے ساتھ موجود ہوں گے جب کہ قیام امن کے بعدمخصوص ناکے بتدریج سول انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔دوسری جانب گورنر ہاوس پشاور کے قریب دیوار کو بھی ختم کر کے راستہ عوام کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔