ایک کروڑ 60لاکھ روپے کے لینڈ ایکوزیشن فراڈ میں ملوث پٹواری کو ساہیوال ریجن منتقل کرنے کیا احکامات جاری

ایک کروڑ 60لاکھ روپے کے لینڈ ایکوزیشن فراڈ میں ملوث پٹواری کو ساہیوال ریجن ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے لینڈ ایکوزیشن (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کے فراڈ میں ملوث پٹواری کو ساہیوال ریجن منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گزشتہ روز صوبائی ہائی وے میں 1کروڑ60لاکھ روپے کے غبن میں گرفتار پٹواری ابراہیم کو انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا تو اس موقع پر فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ کی تفتیش ساہیوال ریجن میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے لہذا ملتان ریجن کا انوسٹی گیشن آفیسر ریمانڈ حاسل نہیں کرسکتا،جس پر فاضل عدالت نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کا ایک روزہ ریمانڈ جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت ملزم کو ساہیوال ریجن منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...