قتل کاجرم ثابت ہونے پر مجرم ولید کمال کو 40سال قید کی سزا

قتل کاجرم ثابت ہونے پر مجرم ولید کمال کو 40سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سنی تحریک کے کارکن کا قتل ثابت ہونے پر مجرم ولید کمال کو 40سال قید اورایک لاکھ 40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے ۔بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سنی تحریک کے کارکن احسان الحق کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم ولید کمال کو 40سال قید اور ایک لاکھ 40ہزار جرمانے کی سزا سنادی ۔مجرم نے2014میں شارع فیصل کے علاقے میں فائرنگ کرکے احسان الحق کو قتل اور فرحان قادری کو زخمی کردیا تھا ۔مجرم کو شارع فیصلہ پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔