سرکاری ملازمتوں‘ بیرون ممالک ویزہ دینے کا جھانسہ دینے والوں کیخلاف انکوائری شروع

سرکاری ملازمتوں‘ بیرون ممالک ویزہ دینے کا جھانسہ دینے والوں کیخلاف ...

ملتان (نمائندہ خصوصی) نیب ملتان نے سرکاری ملازمتوں اور بیرون ممالک(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ویزہ دلانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹنے والے اکمل کریم‘ یوسف بھٹی ‘ یونس بھٹی‘ ساجد بشیر‘ زوہیب بشیر و دیگر کیخلاف وسیع پیمانے پر انکوائری شروع کردی۔ ابتدائی طورپر 32 متاثرین سامنے آگئے جن سے ملزمان نے دو کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کئے لیکن نہ تو سرکاری ملازمت دلائی اور نہ ہی بیرون ملک ویزے دلائے۔ نیب ملتان کے ترجمان کے مطابق اکمل کریم‘ یوسف بھٹی‘ یونس بھی‘ ساجد بشیر‘ زوہیب بشیر شہریوں کو سرکاری ملازموں اور بیرون ممالک کے ویزے کی آڑ میں لوٹتے رہے۔ مذکورہ ملزمان اب تک متعدد شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کرچکے ہیں۔ ابتدائی انکوائری میں ملزمان کیخلاف 32متاثرین سامنے آگئے ہیں جبکہ دیگر متاثرین سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

انکوائری

مزید : ملتان صفحہ آخر