پنجاب کانسٹیبلری بٹالین تھری فراڈ کیس میں ملوث سینئر آڈیٹر محمد اسماعیل گرفتار

پنجاب کانسٹیبلری بٹالین تھری فراڈ کیس میں ملوث سینئر آڈیٹر محمد اسماعیل ...

  



ملتان ( نمائندہ خصوصی ) نیب ملتا ن نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کے فراڈ میں ملوث ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان نے سینئر آڈیٹر محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا اور احتساب عدالت ملتان سے ملزم کا 7روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔ قبل ازیں نیب ملتان کی جانب سے پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری کے کیس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کے پی او ، سینئر آڈیٹر مدثر دریشک گرفتار ہوچکے ہیں لیکن مرکزی کرداسر میں شامل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بشیر احمد اور سینئر آڈیٹر تاحال مفرور ہیں معلوم ہوا ہے بشیر احمد لاہور میں واقع گھر پر رہائش پذیر ہیں جبکہ طاہر بخاری ملتان میں آزادانہ گھومتے نظر آتے ہیں لیکن نیب کا گرفتاری سیل ان کو حراست میں لینے میں لیت ولعل سے کام لے رہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر