فلپس لائٹنگ کاسگنیفائی N.V. کے نئے نام سے اجراء

فلپس لائٹنگ کاسگنیفائی N.V. کے نئے نام سے اجراء

کراچی (پ ر)آئنڈہوون، دی نیدرلینڈز: لائٹنگ کی دنیا میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والی سگنیفائی(Signify) نے آج کمپنی کی شراکت داری سے متعلق دفعات میں ترمیم کرتے ہوئے اپنا نام فلپس لائٹنگ N.V. سے سگنیفائی N.V. کر کے اپنی کمپنی کے نئے نام کا اجراء کیا۔سگنیفائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک رونڈولاٹ نے کہا کہ ہم نے اپنی کمپنی کا نیا نام اس خیال سے منتخب کیا کہ کس طرح روشنی ایک جدید اور intelligent language بن چکی ہے جو پیغام پہنچانے اور آپس میں ربط پیدا کرنے کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ یہ ہمارے اسٹریٹجک وژن اور مقاصد کا واضح اظہار ہے تاکہ روشن زندگیوں اور ایک بہتر دنیا کے لیے روشنی کی غیرمعمولی اہمیت کو اجاگرکیا جا سکے۔ سگنیفائی رائل فلپس کے ساتھ موجودہ لائسنسنگ معاہدے کے تحت اپنی مصنوعات کے لیے فلپس برانڈ کا نام استعمال کرنا جاری رکھے گا۔ کمپنی جن ممالک میں فعال ہے ان میں 2019 کے آغاز سے اپنے نام کی تبدیلی کو لاگو کرنے کی توقع رکھتی ہے۔آئنڈ ہوون، دی نیدرلینڈز میں فلپس کے نام سے قائم ہونے کے بعد ہم نے لائٹنگ کی صنعت میں ایسی جدتوں کو فروغ دیا جس نے پیشہ ورانہ اور صارفین کی مارکیٹوں میں 127 سالوں سے زیادہ عرصہ خدمات انجام دیں۔ 2016 میں ہم نے فلپس سے علیحدگی کرتے ہوئے ایک علیحدہ کمپنی بنائی جو ایمسٹرڈیم یورو نیکسٹ اسٹاک ایکسچینج (AEX) پر موجود ہے۔ ہم مارچ 2018 میں AEX کے بینچ مارک انڈیکس میں شامل کیے گئے۔70 سے زائد ممالک میں موجود ہوتے ہوئے اور دنیا بھر میں 32,000 افراد کے ساتھ سگنیفائی نے 2017 میں 7 ارب یوروکی فروخت کی اور تحقیق و ترقی کی مد میں 354 ملین یورو کی سرمایہ کاری کی۔ایرک رونڈولاٹ نے مزید کہا کہ روشنی ایک بنیادی اہمیت کے اصول نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور اس کو نیٹ ورک، سافٹ ویئر اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سے جوڑنے کے بعد ہم نے ایک جدید دور کا آغاز کیا جہاں روشنی منور کرنے سے بڑھ کر value فراہم کرتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر