پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی ۔ عدالت نے انہیں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحمت مورو کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی جانب سے لی گئی ضمانت قبل از گرفتاری کے معاملے پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 50 ہزار روپے کے عوض منظور کی تھی ۔ تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف ہنگامہ آرائی ، بلوا اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات کے تحت تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر