بلدیہ کوٹ ادو کے ملازمین کا دوسرے روز بھی احتجاج

بلدیہ کوٹ ادو کے ملازمین کا دوسرے روز بھی احتجاج

کو ٹ ادو (تحصیل رپور ٹر) میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکا عملہ صفائی5ماہ سے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

تنخواہوں سے محروم چلا آرہا ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے نیا شروع ہونے والاچےئر مین شپ دور بھی ملازمین کی تقدیر نہ بدل سکا، جسکی وجہ سے میونسپل کمیٹی کے ملازمین 5ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں، تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے دوسرے روز بھی احتجاجی ریلی نکالی بعد ازاں پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے دھرنا دے دیاجس سے مین شاہراہ بلاک ہو گئی ،دھرنا سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،اس موقع پر ملازمین نے میونسپل کمیٹی کے افسران اور حکومت پنجاب کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت خلاف نعرے درج تھے،2گھنٹے شدید گرمی اور دھوپ میں احتجاجی دھرنے کے بعد ملازمین پر امن طور پر منتشر ہو گئے،دوسری طرف 5ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرمیونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے عملہ صفائی کی ہڑتال بھی چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے ،صفائی نہ ہونے سے کوٹ ادو سٹی کے اکثر علاقے گندگی سے بھر گئے ہیں، جسکی وجہ سے شہر بھر میں بد بو اور تعفن پھیل گیا ہے ،ریلوے روڈ،تھانہ روڈ،تھانہ چوک،وارڈ نمبر14/C,14/D,14/A،14/B،4/E 1 نقدآباد، منڈی مویشی روڈ،نور شاہ روڈ،نزد مدرسہ مظاہرالعلوم، لائن پار محلہ غریب آباد،ضیاء کالونی،سینما روڈ،محلہ نورے والہ،گلی یونین کونسل نمبر1والی،گلی نعیم خان بلوچ والی،گلی ڈاکٹر جبار والی گندگی سے بھرے ہوئے ہیں جو کہ فلتھ ڈپو کی شکل اختیار کر چکے ہیں، جبکہ لائن پار گلی مولا بخش والی،گلی رحیم الدین والی،گلی ڈاکٹر قاضی امجد والی، وارڈ نمبر 1میں گلی وحید خان ٹھیکیدار والی،ملحقہ گیٹ اقبال پارک،مدرسہ شمس العلوم،گلی شیخ فیاض والی، مویشی منڈی کے کئی علاقوں سمیت بستی سندھی میں نکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہے جسکی وجہ سے گلیاں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ5ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین شدید پریشان ہیں اور ان کے گھروں میں فاقے ہیں جبکہ انہیں سابقہ حساب چکتا نہ کرنے پر دوکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے جبکہ کئی ملازمین جو کہ یوٹیلٹی بل بھی ادا نہ کر سکے انکے گھروں کے بجلی کے کنکشن اور سوئی گیس کے کنکشن بھی منقطع ہو چکے ہیں،اکثر ملازمین جنھوں نے اپنے بچوں کی4ماہ سے سکولوں کی فیس ادا نہ کی انکے بچوں کو سکولوں سے بھی نکال یا گیا ہے،ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،وزیر بلدیات،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈی سی مظفرگڑھ اور چےئر مین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار سے فوری تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر