ڈکیتی‘ چوری کے مختلف واقعات میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

ڈکیتی‘ چوری کے مختلف واقعات میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

  



ملتان(وقائع نگار) مختلف چوری ڈکیتی کے واقعات شہری نقدی و طلائی زیورات سے محروم ہوگئے، سجاد ٹاؤن میں خادم حسین کے گھر سے نامعلوم افراد ایک تولہ طلائی زیور اور نقدی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

50ہزار مالیت چوری کرکے فرار ہوگئیتھا نہ مخدوم رشید کے علاقے جھوک لشکر پور میں نامعلوم چور عتیق الرحمن کے 2بکرے ایک لاکھ 20ہزار مالیت کے چوری کرکے فرارہوگئے، تھا نہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں شاپنگ پر جانے والی خاتو ن مریم عدنان کے پرس سے نامعلوم افراد موبائل چوری کرکے فرارہوگیا۔تھا نہ نیوملتان کے علاقے ٹی بلاک میں ٹاور سے 4نامعلوم ملزمان32 بیٹریاں چوری کرکے فرارہوگئے،تھا نہ سیتل ماڑی کے علاقے موضع لوٹھر سے چوک کمہاراں والہآتے ہوئے رب نواز سے 3مسلح افراد نے موٹرسائیکل ، 10ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا،پیزا ڈلیوری سے واپسی گن پوائنٹ پر بلال سے ملتان کے قریب موٹرسائیکل ، نقدی کل مالیت 80ہزار روپے چھین لئے اور فرارہوگئے۔ تھا نہ مظفر آباد کے علاقے میں بستی غوثیہ میں شیرزمان کے گھرسے نامعلوم چور ایک تولہ سونا اور نقدی چوری کرکے بھاگ گیا، القریش ٹاؤن میں عذرالنسا کے گھر سے 7تولہ طلائی زیورات کل مالیت 5 لاکھ 50ہزار روپے چوری کرلئے گئے ۔تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونیوالے متاثرہ محمد خالد نے ڈرائیور عظیم کیخلاف تھا نہ کینٹ میں مقدمہ درج کروادیا ،متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی۔

ڈکیتی چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...