نوجوان ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر چل بسا‘ورثاء کا ڈرائیور پر تشدد‘ تشویشناک حالت میں نشتر منتقل

نوجوان ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر چل بسا‘ورثاء کا ڈرائیور پر تشدد‘ تشویشناک حالت ...

ملتان (وقائع نگار) نواں شہر کبیروالا کے رہائشی افضل خان بدھ کی صبح سویرے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

لکڑی سے لوڈ ٹرالی لے کر لکڑمنڈی پہنچا جہاں مختلف آڑھتی اسے لکڑی فروخت کرنے کیلئے آوازیں دے رہے تھے۔ اس دوران ایک آڑھت پر کام کرنے والا 25سالہ عامر سہیل ٹریکٹر ٹرالی پر چڑھ گیا اور زبردستی ٹرالی اپنی آڑھت پر روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھا گر کر ٹریکٹر کے ٹائروں تلے آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں میں لینے کے بعد تحقیقات شروع کردی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ دوسری جانب متوفی عامر سہیل کے ورثاء نے طیش میں آکر ڈرائیور پر تشدد کر ڈالا۔ بڑی مشکل سے پولیس نے ڈرائیور کی جانب بخشی کروائی اور ذمے دار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

چل بسا

مزید : ملتان صفحہ آخر