کوٹ ادو: مختلف واقعات میں 3افراد زخمی‘ ڈاکوؤں نے لاکھوں لوٹ لئے

کوٹ ادو: مختلف واقعات میں 3افراد زخمی‘ ڈاکوؤں نے لاکھوں لوٹ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) تھانے سنانواں کے علاقہ موضع جھنڈیر دریجہ شرقی کا رہائشی صابر سہوکو معمولی رنجش پر شاہد نے اپنے بھائی واحد بخش کلاسرہ نے ایک نامعلوم کے ہمراہ پسٹل کے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

فائر مار کر شدید زخمی کردیا۔ تھانے کوٹ ادو کے علاقہ بستی سندھی کا رہائشی محمد بلال گزشتہ شب ملتان سے کوٹ ادو اپنے موٹر سائیکل نمبری 8011ڈی جی خان پر آرہا تھا کہ راستہ میں پل 64والی کے قریب 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور گن پوائنٹ پر جیب سے نقدی 7ہزار موبائل فون سمیت موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ سنانواں کے علاقہ میں غلام علی غربی فاروق احمد جٹ سنانواں کے مکیتی رقبہ پر مشوری برادری کے محبوب مشوری نے اپنے دیگر ساتھیوں ممتاز مشوری ۔ فیاض مشوری‘ باغ علی مشوری‘ کریم بخش عرف ننھا مشوری اور اسماعیل مشوری کے ہمراہ رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی۔ مزاحمت پر رقبہ میں موجود درختوں کو آگ لگادی جس سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کے درخت جل کر راکھ ہوگئے۔ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 587ٹی ڈی اے کے رہائشی ظفر اقبال انکی بیوی پٹھانی ما ئی اور بیٹے عاشق حسین سپرا کے ہمراہ موٹر سائیکل پرچوک سرور شہید آرہے تھے کہ راستہ میں مقد مہ بازی کی رنجش پر عبدالرزق‘ عابد حسین‘ عبدالحمید‘ عبدالمجید نے انہی سریوں کے وار سے میاں بیوی کو لہولہان کردیا جبکہ میاں بیوی کو ٹیلوں میں گھسیٹتے رہے ۔ تھانہ محمود کو ٹ کے علاقہ ڈانڈے والہ رہائشی محمد یامین چانڈیہ جوکہ ٹھیکدارطالب حسین چانڈیہ کے رقبہ پر گنا کی چھلائی کی مزدوری کرتا تھا ۔ گزشتہ روز طالب حسین سے اپنی مزدوری کی رقم طلب کی تو طالب حسین طیش میں آ گیا اور اینٹ کے وار سے یامین چانڈیہ کو شدید زخمی کر دیا۔تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر594ٹی ڈی اے میں سلطان محمود آرائیں کے ملکیتی رقبہ 59کنال 16مرلہ پر قبضہ گروپ کے اعظم، محمود، سجاد، عامر ، اظہر 1نامعلوم نے قبضہ کی کوشش کی ، بروقت کاروائی پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس چوک سرور شہید نے تیز رفتاری پر ڈالہ نمبری 1151بی آر بی کو ڈرائیور عرفان سیال سمیت تھانے بند کر دیا ، پولیس کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے ،