برطانوی شاہی خاندان کی بہو کے والد شادی میں شرکت نہیں کرینگے

برطانوی شاہی خاندان کی بہو کے والد شادی میں شرکت نہیں کرینگے

نیویارک(آئی این پی)برطانوی شاہی خاندان کی امریکی بہومیگھن کے والد شادی میں شرکت نہیں کریں گے،میگھن کے والد کو دل کی سرجری کی ضرورت ہے،میگھن کیعروسی جوڑے پر تین سے چار لاکھ پاؤنڈز،تقریبات اورسیکورٹی پرتین کروڑ 20 لاکھ پاونڈز خرچ ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل ٹھیک دو دن بعد شاہی خاندان کی بہو بن جائیں گی، مگر وہ یہ شادی وہ اپنے والد کی غیر موجودگی میں کریں گی۔امریکی اداکارہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے دوسرے چشم و چراغ شہزادہ ہیری سے 19مئی کو شادی کریں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کے دل کی سرجری ہونے جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہ بیٹی کی شاہی شادی میں شرکت سے قاصر ہو ں گے۔تھامس مارکل کو ایک ہفتہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دورہ پڑنے سے ان کے دل کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے ، انہیں جلد از جلد سرجری کی ضرورت ہے۔73سالہ تھامس مارکل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی شادی میں شرکت ناممکن ہے، میں اس کی شادی کی رسومات میں بھی شرکت نہیں کر سکوں گا۔دوسری جانب شہزادہ ہیری کی میگھن مارکل سے شادی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں،عروسی جوڑے پر تین سے چار لاکھ پانڈز سمیت شادی کی تقریبات اورسیکورٹی پرتین کروڑ 20 لاکھ پاونڈز خرچ ہوں گے۔شادی میں شرکت کے لئے ونڈسرکاسل سے چار ہزار مہمان مدعو کیے گئے ہیں جبکہ شادی دیکھنے ایک لاکھ افراد جمع ہوں گے۔شادی کا آغاز رات بارہ بجے ونڈسر سینٹ جارج چیپل میں ہو گا جس کے بعدایک بجے شاہی جوڑا عوام کے دیدار کے لیے بگھی میں دو میل کا سفر کرے گا۔

شادی

مزید : کراچی صفحہ اول