نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے تین نام سامنے آ گئے

نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے تین نام سامنے آ گئے

کراچی (صباح نیوز)سندھ میں نگراں وزیر اعلی کیلئے تین نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیاد ت نے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے این ڈی خان،ناصر اسلم زاہد اور سید مرتضی وہاب کے ناموں پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کراچی سے تعلق رکھنے والے تینوں افراد کے ناموں کی تجویز کا مقصد اپوزیشن سے اتفاق رائے کیلئے ہے تاکہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن جائے بغیر ہی حل ہو جائے۔پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سندھ حکومت کے درمیان ہونیوالی بات چیت میں جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کورائی کا نام بھی ز یر غور آیا تاہم اپوزیشن سے اتفاق رائے نہ ہونے کے خدشے کے تحت این ڈی خان،ناصر اسلم زاہد اور سید مرتضی وہاب کے نام زیر غور آ سکتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے این ڈی خان اور سید مرتضی وہاب کے ناموں پر اپوزیشن اختلاف کر سکتی ہے تاہم ناصر اسلم زاہد کے نام پر اپوزیشن رضامند ہو سکتی ہے۔

سندھ نام

مزید : کراچی صفحہ اول