ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو ملک بدری کے احکامات صادر کر دئیے
انقرہ(آئی این پی)ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو ملک بدری کے احکامات صادر کر دئیے،انقرہ حکومت نے یہ قدم غزہ میں اسرائیلی بربریت پر احتجاجاً اٹھایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے استنبول میں تعینات اسرائیلی قونصل جنرل کو بھی ترکی چھو ڑ نے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور کہا گیا ہے وہ کچھ عرصے کیلئے اپنے وطن واپس جائیں۔ یہ پیش رفت بدھ کی صبح ہوئی جبکہ منگل کو انقر ہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کو بھی واپس جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔ انقرہ حکومت نے یہ اقدامات غزہ پٹی میں حالیہ کشیدگی کے دوران اسرائیلی افو ا ج کے ہاتھوں ساٹھ سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجا اٹھایا ہے۔ ترکی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال اور امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی پر کڑی تنقید کرتا آیا ہے۔ یہ معاملات اور ان پر انقرہ کی کھلی تنقید، دونوں ملکوں کے مابین ایک سفارتی تناز عے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔
ملک بدری