ستاروں کی روشنی میں آج (جمعرات) کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آج (جمعرات) کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آج (جمعرات) کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 مئی17   جمعرات۔کسی دور کے مقام پر رہنے والے دوست سے رابطہ کر سکیں گے۔ کام کے دوران کسی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

برج ثور

 مئی17    جمعرات۔کسی معاملے میں ناکامی کی وجہ سے مایوسی کی فضا پیدا ہو جائیگی۔ دوسروں کو اپنے گھریلو معاملات میں دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔ مخالفین کی ریشہ دوانیوں سے محتاط رہیں

برج جوزا

 مئی17   جمعرات۔آپ اپنے مشاغل کو پورا کر سکیں گے۔ لیکن فضولیات پر اپنا وقت ضائع کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔

برج سرطان

 مئی17  جمعرات۔اپنے مستقبل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ کا امکان ہے۔کسی پارٹی کا اہتمام کر سکیں گے جس فرحت بخش لمحات میسر آسکیں گے۔

برج اسد

 مئی17   جمعرات۔اچھی اور خوش کن خبریں موصول ہونگی جو کہ آپ میں کام کرنے کی ہمت و حوصلہ بڑھائیں گی۔ آپ گھریلو حالات بہتر بنانے میں مصروف رہیں گے۔

برج سنبلہ

 مئی17  جمعرات۔کسی ادھورے منصوبے کو دوبارہ شروع کر سکیں گے۔ اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں پر ہر گز ضائع نہ کریں۔نجی امور میں دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔

برج میزان

 مئی17   جمعرات۔کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ گھریلو معاملات میں خوشی و سکون محسوس کریں گے۔ رومانوی خوشی میسر ہوگی۔

برج عقرب

 مئی17  جمعرات۔بعض سنبلی افراد کی شادی وغیرہ کی بات پکی ہو سکے گی۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں۔نئے مالی معاہدے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔

برج قوس

 مئی17  جمعرات۔گھریلو معاملات سلجھانے کا موقع ملے گا اور اس سے آپ کو ذہنی سکون میسر آئے گا۔ کام کے دوران بعض امور میں آسانیاں پیدا ہونگی۔

برج جدی

 مئی17  جمعرات۔کاروباری معاملات میں دوسروں کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں اور حاضر دماغی اور زبان کی مٹھاس سے آپ ترقی و کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

برج دلو

 مئی17  جمعرات۔روز مرہ معمولات حسب سابق ہونگے کوئی بھی نیا کام کرنے سے پہلے اسکے متعلق اچھی طرح معلومات حاصل کر لینا مفید رہے گا۔

برج حوت

 مئی17   جمعرات۔آپ کی توجہ اہل خانہ کے لئے بہت ضروری ہے۔ شریک کار سے کوئی معاہدہ طے پائے گا۔ رومانس کے معاملہ میں احتیاط برتیں۔

 

مزید : اہم خبریں /لائف سٹائل /مخفی علوم