نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی،خاتون سمیت 2 غیر ملکیوں سے منشیات برآمد

نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی،خاتون سمیت 2 غیر ...
نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی،خاتون سمیت 2 غیر ملکیوں سے منشیات برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکیوں سے منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی جونسن کے سامان سے 1446 گرام جبکہ خاتون جینفرکے سامان سے 360 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں غیرملکی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔

اے ایس ایف کے مطابق دونوں غیرملکیوں کا تعلق نائیجریا سے ہے جبکہ دونوں غیرملکیوں کوگرفتارکرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد