چیئرمین سینٹ کو قائم مقام صدر مقرر کئے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت آ ج ہو گی

چیئرمین سینٹ کو قائم مقام صدر مقرر کئے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت آ ج ہو گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینٹ کو قائم مقام صدرمقرر کئے جانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی ،عدالت نے اٹارنی جنرل، چیئرمین سینٹ اور وفاق کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر مقرر کئے جانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی کی بطور قائم مقام صدرتقرری آرٹیکل 49 کےخلاف ہے ،آئین کے تحت صدر کی کم ازکم عمر 45 سال ہونا ضروری ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...