نیواسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانیوالے غیرملکی جوڑے کے سامان کی تلاشی، بیگ کھولا تو ایسا منظر کہ اہلکار بھی حیران رہ گئے، فوری گرفتار کرلیے گئے کیونکہ۔۔۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکیوں سے منشیات برآمد کرلی۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی جونسن کے سامان سے 1446 گرام جبکہ خاتون جینفرکے سامان سے 360 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
دونوں غیرملکی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔اے ایس ایف کے مطابق دونوں غیرملکیوں کا تعلق نائجیریا سے ہے جب کہ دونوں غیرملکیوں کوگرفتارکرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔