فلسطینیوں کا قتل عام قابل مذمت،امریکا کا قراردادکوویٹو کردینا افسوسناک ہے، ملیحہ لودھی

فلسطینیوں کا قتل عام قابل مذمت،امریکا کا قراردادکوویٹو کردینا افسوسناک ہے، ...
فلسطینیوں کا قتل عام قابل مذمت،امریکا کا قراردادکوویٹو کردینا افسوسناک ہے، ملیحہ لودھی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کونسل کی جانب سے اسرائیلی بربریت کی مذمت نہ کرنا قابل افسوس ہے۔انہو ں نے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

اسلامی تنظیم کے سفیروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھاکہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور جاری بھی رکھے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کےخلاف فلسطینی پر امن احتجاج کر رہے تھے جہاں انہیں قتل عام کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے۔اوآئی سی کے اجلاس میں ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ صرف ایک ملک نے سلامتی کونسل کے 14ارکان کی مشترکہ مذمتی قرارداد کوروک دیا اور اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیل کی مذمت نہ کرنا قابل افسوس ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد