ن لیگ کا مشاورتی اجلاس، خواجہ سعد رفیق اور آصف کرمانی میں جھڑپ ، کھری کھری سنا دیں

ن لیگ کا مشاورتی اجلاس، خواجہ سعد رفیق اور آصف کرمانی میں جھڑپ ، کھری کھری ...
ن لیگ کا مشاورتی اجلاس، خواجہ سعد رفیق اور آصف کرمانی میں جھڑپ ، کھری کھری سنا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی میں شدید تلخ کلامی ہوئی دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنائیں، خواجہ سعد احتجاجاً اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، اس تلخی اور جھگڑے کے دوران نواز شریف نے کوئی مداخلت نہیں کی اور خاموشی سے یہ سب کچھ دیکھتے اور سنتے رہے ، سعد رفیق کو منانے یا روکنے کی کوشش بھی نہیں کی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور ڈاکٹر آصف کرمانی میں شدید جھڑپ ہوئی ، آصف کرمانی نے چوہدری شیر علی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق جیسے لوگ ہمیں مروانے والے ہیں، ان کا کردار مشکوک ہے، یہ اجلاس کی باتیں کہیں اور جا کر بتاتے ہیں جس پر خواجہ سعد آگ بگولا ہوگئے، انہوں نے شدید احتجاج کیا اور نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال کی سیاسی جدوجہد کا یہ صلہ مجھے دیا جا رہا ہے ، آپ کے ذاتی ملازم میری کردار کشی کر رہے ہیں، جس کے جواب میں آصف کرمانی نے کہا کہ میں کسی کا ذاتی ملازم نہیں، میں نواز شریف کا وفادار اور سیاسی کارکن ہوں، قائد کے حکم پر ڈیوٹی کر رہا ہوں، آپ کو جوابدہ نہیں ہوں۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے سعد رفیق کی حمایت کی اور نواز شریف سے مخاطب ہو کر کہا کہ کرمانی کا رویہ درست نہیں، انہیں کسی کی کردار کشی کا حق نہیں پہنچتا۔

مزید :

قومی -