قبلہ رخ کا درست تعین کرنے کا ایک اور موقع ، سورج کب اور کس وقت بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا؟ مسلمانوں کیلئے بڑی خبرآگئی

قبلہ رخ کا درست تعین کرنے کا ایک اور موقع ، سورج کب اور کس وقت بیت اللہ کے اوپر ...
قبلہ رخ کا درست تعین کرنے کا ایک اور موقع ، سورج کب اور کس وقت بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا؟ مسلمانوں کیلئے بڑی خبرآگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سورج 28 مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا جس سے قبلہ کے رخ کا بہترین تعین ہو سکے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا۔ اس وقت دنیا بھرکے سایوں کارخ بیت اللہ کی سیدھ میں ہوگا جبکہ اس لمحے بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا جس سے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 28 مئی کو مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عموداََ گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں۔ شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں۔ یہی قبلہ رخ ہوگا۔ اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا۔ دوبارہ سورج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد