وزارت توانائی نے بجلی چوری،لائن لاسزوالے فیڈرزپرلوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کردیا

وزارت توانائی نے بجلی چوری،لائن لاسزوالے فیڈرزپرلوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کولوڈشیڈنگ شیڈول سے متعلق ہدایات دے دیں جبکہ بجلی چوری، لائن لاسزوالے فیڈرزپرلوڈشیڈنگ کاشیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔

رمضان المبارک میں لوڈشیدنگ نہ کرنے کے سارے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،وزارت توانائی نے بجلی چوری،لائن لاسز والے فیڈرزپرلوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کر دیا۔وزارت توانائی کا بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کولوڈشیڈنگ شیڈول سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 40 سے60 فیصدلاسزوالے فیڈرزپر7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی جبکہ 80 فیصدسے زائد لاسزوالے فیڈرزپر 11 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہو گی ان کا مزید کہنا تھا کہ 10فیصدلاسزوالے فیڈرزپرساڑھے3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی جبکہ 10سے20 فیصد لاسزوالے فیڈرزپرساڑھے4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...