وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، احسن اقبال بھی شریک ہوئے

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، احسن اقبال بھی شریک ہوئے
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، احسن اقبال بھی شریک ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس کے دوران ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر اور مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری پر بھی غور ہوا۔
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی صحت یابی کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ارکان کابینہ نے گرمجوشی سے احسن اقبال کا استقبال کیا اور صحت یابی پر انہیں مبارکباد دی۔احسن اقبال نے کابینہ ارکان کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔