عدم ادائیگی ازخود نوٹس کیس، میڈیکل رپورٹ میں تاخیر پر معاوضہ کمٹی رکن سے بیان حلفی طلب

عدم ادائیگی ازخود نوٹس کیس، میڈیکل رپورٹ میں تاخیر پر معاوضہ کمٹی رکن سے ...
عدم ادائیگی ازخود نوٹس کیس، میڈیکل رپورٹ میں تاخیر پر معاوضہ کمٹی رکن سے بیان حلفی طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کوئٹہ چرچ دھماکے میں متاثرین کوعدم ادائیگی پرازخودنوٹس کی سماعت کے دوران میڈیکل رپورٹ میں تاخیرپرمعاوضہ کمیٹی رکن ڈاکٹرعلی مردان سے بیان حلفی طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمرعطابندیال،جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل بنچ نے کوئٹہ چرچ دھماکے میں متاثرین کو عدم ادائیگی پر ازخودنوٹس کی سماعت  کی ،نمائندہ کرسچن کمیونٹی نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج میں 72لاکھ روپے کم ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسارکیا کہ امدادی رقم کی تقسیم میں اتناوقت کیوں لگا ؟،اس پر ڈی سی کوئٹہ نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں تاخیرسے رقم کی ادائیگی میں وقت لگا،جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ کیاایم ایل آردینے میں اتناوقت لگتاہے؟،عدالت نے میڈیکل رپورٹ میں تاخیرپر معاوضہ کمیٹی رکن ڈاکٹرعلی مردان سے بیان حلفی طلب کر لیا اور کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد