سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عمران کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کردی

سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عمران کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کردی
سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عمران کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کردی

  

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی اپیل خارج کر دی۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عمران خان نے 2009 میں فیصل آباد میں مختار عرف مکھا کو قتل کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو سزائے موت سنائی تھی تاہم لاہور ہائی کورٹ نے سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد