صاف پانی سکینڈل ،نیب نے حمزہ شہباز کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

صاف پانی سکینڈل ،نیب نے حمزہ شہباز کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
صاف پانی سکینڈل ،نیب نے حمزہ شہباز کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب لاہور نے صاف پانی سکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو کل(جمعہ ) کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب سب کےلئے اصول پر عمل کرتے ہوئے صاف پانی سکینڈل میں نیب نے تحقیقات کا دائر ہ کا ر مزیدوسیع کر دیااور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ایم این اے حمزہ شہباز کو طلب کر لیا،نیب لاہور نے حمز ہ شہباز کو کل دن گیارہ بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیاہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور