بدکلام افسروں سے نجات حاصل کرنے کا ایسا آسان روحانی طریقہ کہ چند دنوں میں سر سے بلا ٹل جائے گی

بدکلام افسروں سے نجات حاصل کرنے کا ایسا آسان روحانی طریقہ کہ چند دنوں میں سر ...
بدکلام افسروں سے نجات حاصل کرنے کا ایسا آسان روحانی طریقہ کہ چند دنوں میں سر سے بلا ٹل جائے گی

  



دنیا میں جتنے بھی امور ہیں جن کا تعلق مخلوق سے ہے ان سب امور کی نگہداشت اور معلومات صرف ایک ذات کو ہے اور وہ اللہ تعالیٰ جل شانہ کی ذات ہے۔قرآن عظیم الشان میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے مگر انسان کو اس سے بھلائی کی توقع کرنی چاہئے کیونکہ وہ ذات ہر چیز پر قدرت رکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے تمام صفاتی ناموں اللہ تعالیٰ کے کسی نہ کسی پہلو کو اجاگر کرتے ہیں اور یہ بھی بتاتے ہیں کہ وہ ذات کتنی جامع اور مکمل ذات ہے۔اس کے علاوہ ان صفاتی ناموں سے یہ بھی آشکار ہوتا ہے کہ کس وقت اور کس حالت میں انسان کو اللہ تعالیٰ کے کس صفاتی نام کا سہارا لینا چاہئے یوں سمجھ لیجئے کہ یہ بھی ایک مکمل علم ہے جس میں انسان کی بیماری سے لے کر انسان کے انجام موت اور حیات بعدالموت کے تمام معاملات اس کے زمرے میں آتے ہیں جو شخص اسمائے الہیٰ کے مفہوم سمجھتا ہے اسے کسی دوسرے علم کا سہارا لینا نہیں پڑتا۔اللہ تعالیٰ کے نام ایسے ہیں جو انسان کو شفاء دیتے ہیں جو دشمن کو زیر کرتے ہیں جو انسان کو اپنے نفس پر قابو پانے کا طریقہ سمجھاتے ہیں جو انسان کو حکمت سکھاتے ہیں جو بچھڑے ہوئے کو ملاتے ہیں۔ 

اللہ کریم کا ایک اسم مبارکہ یا مذل ہے جس کے اعداد770ہیں ۔ 

دفاتر میں بعض افسران اپنے ماتحتوں کو ناجائز تنگ کرتے رہتے ہیں اور ان کے ساتھ بدکلامی بھی کرتے ہیں ایسی صورت میں بدکلام افسر سے نجات کے لئے اس اسم پاک کو40دن تک 1170مرتبہ40دن تک بعد از نماز عصر مسجد میں بیٹھ کر پڑھیں ان شاء اللہ بدکلام افسر سے خلاصی ملے گی ۔

۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com 

مزید : روشن کرنیں


loading...