نوازشریف کے متنازع بیان کے بعد ماحول ناسازگار اور الیکشن جیتنا مشکل ہو گیا،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان کے شہبازشریف سے شکوے

نوازشریف کے متنازع بیان کے بعد ماحول ناسازگار اور الیکشن جیتنا مشکل ہو ...
نوازشریف کے متنازع بیان کے بعد ماحول ناسازگار اور الیکشن جیتنا مشکل ہو گیا،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان کے شہبازشریف سے شکوے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب او رصدر ن لیگ میاں شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے نوازشریف کے متنازعہ بیان پرتحفظات کااظہار کردیا،ارکان نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں محاذآرائی سے اجتناب کرتے ہوئے الیکشن لڑنااورجیتناچاہئے،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کے بیان کے بعدماحول کافی ناسازگارہوگیا،پارٹی قیادت کوہماری آوازسنناہوگی،بعض ارکان نے شہبازشریف سے تمام صورتحال میں مداخلت کی درخواست کی اور اپنی مشکلات سے آگاہ کیاان کا کہناتھا کہ میاں صاحب کو شہبازشریف کو پہلے ہی پارٹی صدر بنا دینا چاہئے تھا۔

انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم میں مشکلات ہوسکتی ہیں،رہنمائی فرمائیں،ایسے حالات میں کیاکریں۔صدر ن لیگ نے ارکان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ آپ کے تحفظات نوازشریف تک پہنچاؤں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...