چارسدہ یونیورسٹی حملہ کے مبینہ ماسٹرمائنڈ اکبرعلی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کےلئے منظور،عملدرآمد سے روک دیاگیا

چارسدہ یونیورسٹی حملہ کے مبینہ ماسٹرمائنڈ اکبرعلی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت ...
چارسدہ یونیورسٹی حملہ کے مبینہ ماسٹرمائنڈ اکبرعلی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کےلئے منظور،عملدرآمد سے روک دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چارسدہ یونیورسٹی حملہ کے مبینہ ماسٹرمائنڈ دہشتگرداکبرعلی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے عملدرآمد سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے چارسدہ یونیورسٹی حملہ کے مبینہ ماسٹرمائنڈ دہشتگرداکبرعلی کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی۔عدالت نے ملزم اکبرعلی کیخلاف کارروائی کافوجی عدالت کاریکارڈطلب کرتے ہوئے سزاپرعملدرآمدروک سے دیا۔قبل ازیں دہشتگرداکبرعلی کوفوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جبکہ پشاورہائیکورٹ نے بھی ملزم کی سزابرقراررکھی تھی۔واضح رہے کہ چارسدہ یونیورسٹی حملے میں 17 افرادجاں بحق 20 زخمی ہوئے تھے۔