لڑائی اورمحاذآرائی موجودہ صورتحال کاحل نہیں،نوازشریف کوسمجھائیں گے،شہبازشریف

لڑائی اورمحاذآرائی موجودہ صورتحال کاحل نہیں،نوازشریف کوسمجھائیں ...
لڑائی اورمحاذآرائی موجودہ صورتحال کاحل نہیں،نوازشریف کوسمجھائیں گے،شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کہاہے کہ اگر محاذآرائی کوہوادی تو نقصان ہوگا، لڑائی موجودہ صورتحال کاحل نہیں نوازشریف کوسمجھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صاحب نے نوازشریف کومتنازعہ صحافی سے ملایاجس سے تباہی ہوئی، لڑائی اورمحاذآرائی موجودہ صورتحال کاحل نہیں،نوازشریف کوسمجھائیں گے کہ اگرمحاذآرائی کوہوادی تونقصان ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ بجلی کے منصوبے پنجاب میں لگائے مگربجلی پورے پاکستان کومل رہی ہے۔