عوام کوسکیورٹی اداروں پرفخر،تمام شہداکوسلام پیش کرتے ہیں:احسن اقبال
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس لائنزہیڈ کوارٹرزمیں انسداد دہشتگردی فورس کے کانسٹیلبر کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کاکہنا ہے کہ عوام کواپنے سکیورٹی اداروں پرفخرہے،عوام کے تحفظ کےلئے ہمارے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں،اپنے تمام شہداکوسلام پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پولیس لائنزہیڈ کوارٹرزمیں انسداد دہشتگردی فورس کے کانسٹیلبر کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کیا ان کاکہنا ہے کہ6 مئی کوایک بزدل نے مجھ پربھی گولی چلائی تھی ،دہشتگردی کیخلاف حتمی جنگ جیتناابھی باقی ہے انہوں نے ہمار ے مستقبل کونشانہ بنایا،2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان مختلف ہے ،آج قوموں کا دفاع توپوں سے نہیں معیشت سے ہوتا ہے۔وزیر دفاع کامزیدکہنا تھا کہ وطن کے دفاع کےلئے شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں۔ ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں پرفخرہے،عوام کے تحفظ کےلئے ہمارے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں،اپنے تمام شہداکوسلام پیش کرتے ہیں۔