حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہو گئی،خورشیدشاہ

حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہو گئی،خورشیدشاہ
حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہو گئی،خورشیدشاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد حزب اختلاف خورشید شا ہ کا کہنا ہے کہ حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،انڈسٹری ایریا میں 10سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس بجلی ہی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔پی آئی اے میں 194 ارب روپے کا نقصان ہوا،ہم نے اربوں ڈالرخرچ کرکے ساہیوال کا پاورپلانٹ چلایا جو 50فیصد پیداوارد ے رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے انڈسٹری میں 10سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیاہے اس کا مطلب ہمارے پاس بجلی نہیں ہے۔