موبائل پرغیرمردوں سے باتیں کرنے پر بہن کوقتل کردیا
لاہور ( ویب ڈیسک) باٹاپور تھیلے والی گلی رامپورہ گاﺅں کے رہائشی غلام عباس نے اپنی 25 سالہ بہن ”ر“ بی بی کوموبائل پرغیرمردوں سے باتیں کرنے پر قتل کردیا۔ ملزم نے متعدد بار موبائل پر غیر مردوں سے باتیں کرنے پر منع کیا تھا جس پردونوں بہن بھائیوں میں جھگڑا بھی ہوا۔ گزشتہ روز اسی معاملے پر ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو قتل کر دیااور لاش چھپانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کر دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی باٹا پور محمد غیاث نے بتایا کہ ملزم کو لاش دفن کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول ملے جبکہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔