’’ پلانٹ سے نائٹ شفٹ کے بعد گھر پہنچا تو دروازہ کھولتے ہی تین کٹے ہوئے سر نظر آئے اور۔۔۔‘‘ ایسا ہولناک خواب جو انسان کی روح قبض کرلیتا ہے

’’ پلانٹ سے نائٹ شفٹ کے بعد گھر پہنچا تو دروازہ کھولتے ہی تین کٹے ہوئے سر نظر ...
’’ پلانٹ سے نائٹ شفٹ کے بعد گھر پہنچا تو دروازہ کھولتے ہی تین کٹے ہوئے سر نظر آئے اور۔۔۔‘‘ ایسا ہولناک خواب جو انسان کی روح قبض کرلیتا ہے

  

لاہور(نظام الدولہ)میں الیکٹریکل انجینئر ہوں ۔ایک رات پلانٹ پہ رات کی ڈیوٹی کے بعد میں کچھ دیر آرام کی غرض سے لیٹا ہوا تھا تو لیٹے لیٹے میں سو گیا۔رات کا کوئی 2 بجے کا وقت ہوگا کہ میں نے دیکھا کہ میں اپنے موجودہ گھر کے پرانے ڈیزائن میں موجود ہوں،مطلب یہ کے آج سے تقریباً 10 سال پہلے کے گھر میں موجود ہوں۔ رات کا وقت ہے ۔گھر میں میرے ساتھ میرے گھر والوں میں سے کوئی ایک دو لوگ ہوں گے۔ دیکھا کہ ہمارے گھر میں سامنے کے کمروں کے سامنے ایک کٹا ہوا سَر موجود ہے ،ایک سَر اندر کمرے میں موجود ہے اور ایک سَر صحن کی طرف موجود ہے ۔یعنی کہ 3 سَر میرے گھر کے مختلف حصوں میں موجود ہیں۔ہَم شاید کہیں گئے ہوئے تھے اور وہاں سے واپس لوٹنے پہ جب ہَم اپنے گھر آئے تھے تو ایسی صورت حال دیکھی ۔ہَم پریشان ہو جاتے ہیں کیوں کہ ہَم ان سروں کو پہچانتے نہیں ہیں ۔ہر سَر کے ساتھ خون تھوڑا تھوڑا جم چکا ہے۔ ہَم اپنے ہمسایوں سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے ہمارے گھر میں کسی کو آتے جاتے دیکھا ہے کیا ؟ تو وہ بتاتے ہیں کے ہماری غیر موجودگی میں ان لوگوں نے کچھ آوازیں سنی تھیں لیکن دیکھا نہیں کسی کوآتے جاتے۔

اس کے بعد منظر بَدَل جاتا ہے ۔میں خود کو کسی انجان شہر میں پاتا ہوں۔ اِس خواب میں عجیب سی صورت حال دیکھی ہے۔ میں کبھی کچھ لوگوں کے ساتھ کسی انجان باغ میں ہوں ۔کبھی کسی قبرستان میں ہوں اور بھاگ رہا ہوں کوئی انجانی چیز میرے پیچھے لگی ہوئی ہے ۔کبھی میں کسی جاگیردار کے گھر میں ہوں اور وہاں بھی خوفزدہ ہوں۔اس جاگیردار کے گھر میں بھی اندھیرا اور خون ہے۔ کبھی میں کسی کے ساتھ بھاگ رہا ہوں اور ہَم کسی چیز سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہَم کسی بڑی عمارت کی ڈیوڑھی جیسی چیز میں ہیں۔ وہاں بھی خون اور اندھیرا ہے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔میں ٹائم دیکھتا ہوں تو کوئی رات 4 بجے کا وقت ہے ۔مطلب یہ کہ میں تقریباً 2 گھنٹے سویا تھا جس میں یہ خواب دیکھے۔مجھے عام طور پر بہت کم خواب آتے ہیں ۔(فہد)

تعبیر۔اس خواب میں آپ کے بدلتے ہوئے مزاج کی جانب اشارہ کیا گیا ہے ،ممکن ہے آپ کو ایسے کاموں سے واسطہ پڑے جس میں آپ کو کوفت کا سامنا کرنا پڑے ،حسد و کینے سے واسطہ پڑے ،کسی مسئلے کے حل کے لئے سرکھپانا پڑے ،اس میں آپ کی کافی قوت صرف ہونے کا امکان ہے ۔انتھک محنت کی جانب اشارہ ہے ۔برے لوگوں کی صحبت سے بچنے کی کوشش کریں گے ۔یہ بھی ہوسکتا کہ اہل خانہ سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں زیادہ محنت کرنا پڑے۔آپ تیسرے کلمہ کی ایک تسبیح روزانہ پڑھا کریں ۔ 

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں