نگران وزیراعظم کون؟وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں ملاقات طے پا گئی

نگران وزیراعظم کون؟وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں ملاقات طے پا گئی
نگران وزیراعظم کون؟وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں ملاقات طے پا گئی

  



 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعظم کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوگئی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں ملاقات طے پا گئی،دونوں رہنما ﺅں کے درمیان ملاقات کل (جمعہ )کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کے لئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں کل ملاقات طے پا گئی۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نا م پرمشاورت ہو گی۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں اگرنگران وزیراعظم کانام فائنل نہ ہواتومزید دوتین لگ سکتے ہیں اور اگر نام کو حتمی شکل د ے دی تو نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید : قومی


loading...