’روزہ رکھنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہمارے جسم میں۔۔۔‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ آپ بے اختیار سبحان اللہ کہنے پرمجبور ہوجائیں گے

’روزہ رکھنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہمارے جسم میں۔۔۔‘ تازہ تحقیق ...
’روزہ رکھنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہمارے جسم میں۔۔۔‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ آپ بے اختیار سبحان اللہ کہنے پرمجبور ہوجائیں گے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مذہبی اہمیت کے ساتھ ساتھ روزے کے کئی طبی فوائد سے ہم آگاہ ہیں لیکن اب نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس کا مزید ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر مسلمان سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہو جائے گا۔ ویب سائٹ sciencetrends.com کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”روزہ رکھنے سے جسم میں خام یا غیرمتشکل خلیوں (Stem Cells)کی افزائش ہوتی ہے۔ یہ وہ خلیے ہیں جوبافتوں کی نمو میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور خون میں نئے سفید خلیے بھی انہی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیںجس سے انسان میں کا مدافعتی نظام انتہائی مضبوط ہو جاتا ہے اور وہ ہر طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے نتائج میں مزید بتایا ہے کہ ”صرف تین دن روزہ رکھنے سے انسان کا مدافعتی نظام پوری طرح تخلیق نو کے عمل سے گزرتا ہے۔ پورا مدافعتی نظام نئے سرے سے ترتیب پاتا ہے اور انتہائی طاقتور ہو جاتا ہے۔ “ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر والٹر لونگو کا کہنا تھا کہ ”روزے سے انسان کے میٹابولزم میں بھی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ جسم کے بہت سے ایسے اجزاءجو ناکارہ اور مردہ ہو چکے ہوتے ہیں، روزے سے قدرتی طور پر جسم سے خارج ہو جاتے ہیں اور ان کی جگہ نئے اور تازہ اجزاءپیدا ہو جاتے ہیں۔ ان اجزاءکے پیدا ہونے کی وجہ خام خلیوں کی افزائش ہے جو ایسے اجزاءپیدا ہونے کی بنیاد ہوتے ہیں۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس /Ramadan Page /Ramadan News /برطانیہ /تعلیم و صحت